پی ٹی آئی کو مزید جھٹکے لگیں گے، وزراء کے استعفے 27 ستمبر کے جلسے کا آفٹر شاک: ڈاکٹر عباداللہ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) – خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی وزراء کے استعفوں کو 27 ستمبر کے جلسے کا ردعمل قرار دیتے ہوئے حکومت کے لیے بڑے سیاسی جھٹکوں کی پیش گوئی کر دی۔

اہم فیصلہ: سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف حکم معطل کر دیا

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عباداللہ نے کہا کہ صوبائی وزرا کے استعفے محض 27 ستمبر کے جلسے کے آفٹر شاکس ہیں، اور یہ تو صرف شروعات ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “ابھی مزید جھٹکے بھی لگیں گے”۔

قائد حزب اختلاف نے پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاجی جلسوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا احتجاج کسی واضح لائحہ عمل کے تحت ہونا چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے جلسوں میں آئندہ کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا گیا۔

تعلیمی ادارے میں بچوں پر وحشیانہ تشدد، بھاری فیسوں کے بدلے ناقص تعلیم اور والدین کے ساتھ ناروا سلوک

ڈاکٹر عباداللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور علی امین گنڈاپور کی ملاقاتوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کون کرواتا ہے۔

انہوں نے حکومتی کارکردگی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اب موجودہ حکومت کی اصل حقیقت سمجھ چکے ہیں۔ عوام اس حکومت سے چھٹکارہ پانا چاہتے ہیں اور یہ کھمبوں کا کام نہیں ہے۔

  • Related Posts

    تعلیمی ادارے میں بچوں پر وحشیانہ تشدد، بھاری فیسوں کے بدلے ناقص تعلیم اور والدین کے ساتھ ناروا سلوک
    • September 25, 2025

    قادرپورراں(علی خان )قادرپورراں…

    Continue reading

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *