تاریخ میں پہلی بار! 5 ارب کے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح

علی پور میں تاریخی دن! چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اپنے ہاتھوں سے جدید جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

علی پور (بیورو چیف صابر ماہیوال) تحصیل علی پور میں چیف جسٹس لاھور ہائی کورٹ پنجاب محترمہ عالیہ نیلم کا دورہ علی پور پانچ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ جوڈیشل کمپلیکس کا تاریخی افتتاح کیا علی پور آمد پر صدرو سیکرٹری بار نے پھولوں کے گلدستے اور یادگاری شیلڈ پیش کی

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاھور محترمہ عالیہ نے گزشتہ روز علی پور کا دورہ کیا اس موقع پر شہر بھر میں سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات اٹھائے گئے تھے جن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ اور ڈی پی او مظفر گڑھ سید غضنفر علی شاہ کرریے تھے واضح رہے

کہ علی پور بار جوکہ 103سال قدیم ہے اس کی طویل تاریخ میں پہلی دفعہ کسی ہائی کورٹ کے سربراہ نے وزٹ کیا ہے چیف جسٹس عالیہ نیلم کے ہمراہ جسٹس شہباز رضوی بھی تھے صدر بار علی پور اسماعیل خان گبول اور سیکرٹری بار صدام پنوہاں میاں خورشید احمد ایڈووکیٹ اور ملک راشد رشید ایڈووکیٹ نے انکو پھولوں کے گلدستے یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی

اس موقع پر علی پور کے نوتعمیر شدہ جدید سہولیات سے آراستہ نیو جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ہاتھوں سے کیا کمپلیکس میں لیڈیز بار روم ۔ای لائبریری۔جامع مسجد۔پراسیکیوشن برانچ۔ریکارڈ روم ۔ڈسپنسری۔نظارت برانچ۔ کمیونٹی سنٹر سمیت دیگر سہولیات مہیا کی گئی ہیں

یہ بھی پڑھیں جتوئی میں سرائیکستان کا نعرہ گونج اٹھا-صوبہ ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیو جوڈیشل کمپلیکس تک سائلین کی آسان رسائی کے لئے خیرہور سادات روڈ تک نئے روڈ سمیت دیگر منصوبوں کی منظوری چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے دیدی ہے جبکہ وکلاء کالونی سمیت دیگر مسائل بھی سنے اور فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں انہوں نے صدر بار علی پوراسماعیل خان سمیت دیگر باڈی کے ممبران کو ہائی کورٹ کی جانب سے شیلڈز پیش کی ۔

  • Related Posts

    فتح اللہ خان کا اسمبلی میں بڑا انکشاف |ڈی آئی خان سے اسلام آباد تک وینٹی لیٹر کی تلاش میں مریض دم توڑ گیا!
    • October 20, 2026

    …

    Continue reading
    جتوئی میں سرائیکستان کا نعرہ گونج اٹھا-صوبہ ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے
    • October 20, 2026

    …

    Continue reading