پاکپتن پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔جاوید چدھڑ

پاکپتن(بیوروچیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی جانب سے تھانوں سے باہر گاؤں دیہاتوں اور مساجد میں جا کر کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے جمال چوک علاقہ تھانہ فرید نگر، بہرام پور علاقہ تھانہ صدر پاکپتن اور چوک پرانا تھانہ علاقہ تھانہ کلیانہ میں کھلی کچہریاں لگائیں کھلی کچہری میں ایس پی انویسٹیگیشن پاکپتن شاہدہ نورین ایس ڈی پی او صدر سرکل ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پاکپتن اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے درخواست گزاروں کی شکایات سنیں اور انکے مسائل کو ٹائم فریم کے اندر حل کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ڈی پی او نے کھلی کچہری میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن عوام الناس کو تھانوں کے باہر انکے ڈور سٹیپ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، قانون کی طرف سے دئیے گئے اختیارات اور ریاست کی طرف سے دئیے گئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکپتن پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پاکپتن پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے پاکپتن کو تمام قسم کے جرائم سے پاک کیا جائے گا، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پولیس کی ذمہ داری ہے اور انکی نشاندہی کرنا عوام الناس کا بھی فرض بنتا ہے میری شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد اور معاشرے میں موجود جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ انکو پابند سلاسل کیا جا سکے پاکپتن ضلع بھر میں قانون کی بالادستی اور انصاف کا بول بالا ہو گا.

Related Posts

الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
  • September 2, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

Continue reading
سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
  • September 1, 2025

وہاڑی (حسنین فاروق)…

Continue reading

One thought on “پاکپتن پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔جاوید چدھڑ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *