
پاکپتن(بیوروچیف)ساتویں کمبیکس ایشین تائیکوانڈو چیمپین شپ میں جنوبی پنجاب پولیس ملازمین کی بیٹیوں کی شاندار کارکردگی ایک گولڈ میڈل تین سلور میڈل اور ایک براؤنز میڈل کے ساتھ نمایاں پوزیشن تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کی اپنے دفتر میں بچیوں سے ملاقات نقد انعام تحائف اور سرٹیفکیٹس سے نوازا
گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ساتویں کمبیکس ایشین تائیکوانڈو چیمپین شپ منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے 22 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اس چیمپین شپ میں جنوبی پنجاب پولیس ملازمین کی چار بچیوں نے حصہ لیا ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل خالد خان کی بیٹی مومنہ خان سب انسپیکٹر سجاد علی کی بیٹی ام حبیبہ اور بہاولپور کے سب انسپیکٹر محمد رزاق سندھو کی بیٹی غوث فاطمہ نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ خالد خان کی دوسری بیٹی ایمن خان نے گولڈ میڈل حاصل کیا اور مومنہ نے ایک دوسرے مقابلے میں براؤنز میڈل حاصل کیا
مزید پڑھیں
گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے میڈلسٹ بچیوں کو اپنے دفتر میں بلا کر ضیافت کی ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے بچیوں کو نقد انعام تحائف اور سرٹیفکیٹس دیے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے کہا ہمارے ادارے کے ملازمین کی بیٹیوں نے چیمپین شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے 22 ممالک میں اپنے والدین اور پولیس کا سر فخر سے بلند کیا ہے یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملازمین اپنی بیٹیوں کو بھی وہی مواقع فراہم کر رہے ہیں جن پر صرف بیٹوں کا حق سمجھا جاتا ہے ہماری بیٹیاں ہمارا فخر ہیں اور تعلیم کی تکمیل کے بعد اس ملک کا نام مزید روشن کریں گی اپنے والدین پولیس فورس اور قوم کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹیں گی
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے بہاولپور کے سب انسپیکٹر محمد رزاق کو اس کی بیٹی کی کامیابی پرکلاس ون سرٹیفکیٹ سے نوازا۔