وفاقی و صوبائی حکومت رمضان ریلیف پیکیج کے ساتھ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی قابو پائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

50 ارب روپے کے پیکیج سے پوری پاکستانی قوم مستفید ہوپائے گی اور نہ اُن کے دکھوں کا مداوا ہوگا:چیئرمین
رمضان المبارک میں چینی و دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی روایت بہت پرانی،حکومت قابو پائے:گفتگو
تاجراور دکاندار عوامی مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے ناجائز منافع خوری سے گریز کریں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی وفاقی اور صوبائی حکومت کے رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے گفتگو

( نماٰئندہ خصوصی )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت رمضان ریلیف پیکیج کے ساتھ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی قابو پائے،وفاق نے 20 ارب جبکہ پنجاب نے 30 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے اس نقدی امداد سے پوری پاکستانی قوم مستفید نہیں ہوپائے گی تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت گراں فروشوں اور ذخیروں اندوزوں کیخلاف کارروائیا ں عمل میں لاتے ہوئے قوم کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے،ماہ صیام کے مقدس مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی چینی اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی روایت بہت پرانی ہے جس پر آج تک قابو نہیں پایا گیا بلکہ ہر بار زبانی کلامی باتوں اور دعوؤں کے ذریعے عوام کا معاشی استحصال کرنے والے مافیاز کو آزاد چھوڑ دیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی اور پنجاب حکومت کے رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو معاشی حالات کی ابتری کی وجہ سے بے پناہ مسائل و پریشانیوں کا سامنا ہے مگر حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ تاجروں اور دکانداروں کو چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے ناجائز منافع خوری سے گریز کریں تاکہ غربت و بے روزگاری کی دلدل میں دھنسے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
03-03-2025

Related Posts

الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
  • September 2, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

Continue reading
سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
  • September 1, 2025

وہاڑی (حسنین فاروق)…

Continue reading

One thought on “وفاقی و صوبائی حکومت رمضان ریلیف پیکیج کے ساتھ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی قابو پائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

  1. Pingback: MyBlog

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *