مستقبل پاکستان کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت، عوام کی حفاظت کے لیے ریاست سے سخت اقدامات کی اپیل

چیئرمین مستقبل پاکستان کا جعفر ایکسپریس پر حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی مذمت

دہشت گردوں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان کے عوام مزید لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے،دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا:چیئرمین

مستقبل پاکستان بلوچستان میں ریلوے اور دیگر قومی تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتی ہے:گفتگو
ریاست اپنی رٹ بحال کرے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی کرے

( سید راشد بخاری)چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے بلوچستان کے علاقے بولان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ نا صرف ملک کی سلامتی پر ایک سنگین حملہ ہے بلکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی کھلی دہشت گردی ہے.

ٹرمپ اور ایلون مسک کا کابینہ اجلاس، اخراجات میں کمی پر اختلافات-ٹرمپ اور مسک کے درمیان کابینہ اجلاس میں تلخ کلامی

جس کا فوری اور سخت نوٹس لیا جانا ضروری ہے،یہ پہلا موقع نہیں کہ بلوچستان میں ریلوے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہو، ماضی میں بھی متعدد بار ٹرینوں پر حملے کیے گئے، ریلوے ٹریکس کو تباہ کیا گیا اور مسافروں کو نشانہ بنایا گیا،

دہشتگردی کے مسلسل واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دہشت گرد نہ صرف سرگرم ہیں بلکہ وہ کسی خوف یا مزاحمت کے بغیر کارروائیاں کر رہے ہیں جو کہ ایک انتہائی خطرناک رجحان ہے،ریاستی اداروں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان واقعات کا مستقل اور مؤثر حل نکالنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لمحہ فکریہ تویہ ہے کہ دہشت گرد کس طرح اس قدر بے خوف ہو چکے ہیں کہ وہ کھلے عام قومی املاک اور عوام پر حملے کر رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ریاست اپنی رٹ بحال کرے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی کرے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مستقبل پاکستان حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان میں ریلوے اور دیگر قومی تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، دہشت گردوں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے، مسافروں کی حفاظت کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں اور بلوچستان کے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے،پاکستان کے عوام مزید لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے، یہ وقت فیصلے کا ہے اور ریاست کو اپنی قوت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان

Related Posts

الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
  • September 2, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

Continue reading
سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
  • September 1, 2025

وہاڑی (حسنین فاروق)…

Continue reading

One thought on “مستقبل پاکستان کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت، عوام کی حفاظت کے لیے ریاست سے سخت اقدامات کی اپیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *