
ساہیوال( رانا مسعودالحسن) سردار محمد اقبال ولد سردار محمد عبد اللہ جنرل سیکرٹری مر کزی انجمن تاجران نے کہا ہے کہ گورنمنٹ پنجاب نے گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ سکیم لاہور گورنمنٹ سرونٹس ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیوہ ان کے یتیم بچوں کے لئے بنائی
جس کو آپ لوگوں نے اپنی ذاتی اسٹیٹ بنا لیا ہے پہلے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے لا علم لوگوں سے خریدتے ہیں اگر کوئی بچ جاتے تو جعلی کا غذات کے ذریعے اپنے ایجنٹوں کے نام کرواتے ہیں اگر پھر بھی کام نہ چلے تو پھر لوگوں کو مجبور کر دیتے ہیں
کہ وہ آپ کے ایجنٹوں سے کمپرو مائز کریں پہلے ہم سمجھتے تھے کہ شائد آپ کا نچلا عملہ ایجنٹوں سے مل کر کام کرتا ہے مگر یہاں آکر دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ سب کچھ آپ کی سر پرستی میں ہوتا ہے۔
جس طرح آپ نچلے عملے اور ایجنٹوں کو بچانے کے لئے جس حد تک سائل کو مجبور کر دیتے ہیں میری 60سالہ زندگی ہے میں 36سال سے انجمن تاجران کا صدر ہوں اور30سال سے ساہیوال پریس کلب ممبر ہوں۔
رمضان المبارک میں امام بارگاہ کربلا فوارہ چوک میں روزانہ قرآن خوانی اور درس قرآن کا اہتمام
میں نے آج تک ایسا ہوتا نہیں دیکھا مگر شائد آپ لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ آپ کے اوپر بھی کوئی ادارے ہیں جو آپ کا حساب کتاب کر سکتے ہیں
ہم انشاء اللہ پوری کوشش کریں گے آپ سب لوگوں کا دنیا میں حساب ہو اگر ہم یہ نہ کروا سکے تو ایک عدالت اوپر اللہ کی بھی ہے جو اس ظلم کا حساب ضرور کرے گی جو آپ مجبور لوگوں کے ساتھ کرتے ہیں جو آپ نے ہمارے ساتھ بھی کیا ہے۔