
جعفر ٹرین یرغمال واقعہ ہماری سیکیورٹی فورسز کے لئے ایک چیلنج تھا۔حکیم لطف اللہ
اس بزدلانہ کارروائی میں بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔مسعودالحسن رانا
پاکپتن(بیوروچیف)کچھ شر بسند اور بیرونی طاقتوں کے ألہ کار بننے والے چند لوگ ہمارے بچوں کو سبز باغ دکھا کر انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
دہشت گردی ہمارے معاشرہ کا ایسا ناسور ہے کہ جس کی لپیٹ میں ہمارے نوجوان بہت تیزی سے أرہے ہیں ہمیں اپنے بچوں کو ان اسلام دشمن عناصر سے پچانا ہوگا
ان خیالات کا اظہار بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سماجی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل معروف سماجی لیڈر حکیم لطف اللہ اور ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن مسعودالحسن رانا نے ایک پریس ریلیز میں کیا پی ایس اے کے عہدیداران کا کہنا ہے
اسپیس ایکس کریو-10 کی خلا کی طرف روانگی، خلائی تاریخ کا نیا باب!
کہ پاکستان سوشل ایسوسی ایشن اس دلخراش واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مثبت لائحہ عمل ترتیب دے کر وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے
لیجنڈ أف پاکپتن حکیم لطف اللہ نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملہ پاکستان کے امن و استحکام پر ایک گھناؤنی سازش ہے
اس بزدلانہ کارروائی میں بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور یرغمال بنائے گئے
مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرایا پاکستان سوشل ایسوسی ایشن شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں
ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اپنے سیکیورٹی اداروں کو جو ہمہ وقت پاکستان کی سلامتی و حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں سازش بیرونی ہو یا اندرونی یہ ادارے ہر حال میں ملک و قوم کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں
جنوبی وزیرستان کی مسجد میں بم دھماکہ، جے یو آئی کے ضلعی صدر سمیت 4 افراد زخمی
ملک کے ہر فرد کو چاہئے کہ سیکیورٹی فورسز کا ساتھ اپنی بساط کے مطابق ضرور دیں تا کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا جا سکے
اللہ تعالی اس واقعہ کے شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین