
علاج معالجے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنرماریہ طارق
ڈپٹی کمشنرنے بنیادی مرکز صحت میں صفائی، طبی آلات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی معائنہ کیا،
پاکپتن(بیوروچیف)تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے یونین کونسل کلیانہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) کلیانہ کے ری ویمپنگ منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے مرکز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ بھی کیا اور عملے کو ہدایات دیں کہ علاج معالجے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے بنیادی مرکز صحت میں صفائی، طبی آلات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی معائنہ کیا،
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل کلیانہ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری صفائی مہم کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے صفائی کے معیار کو بہتر بنانے اور کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں کلاشنکوف اور چرس برآمد
انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے حکام کو تاکید کی کہ صفائی مہم کے دوران عوامی آگاہی پر بھی توجہ دی جائے تاکہ عوام بھی صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے کہا کہ ضلع بھر میں صحت اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بنیادی مراکز صحت کی اپگریڈیشن اور صفائی کی صورتحال کی بہتری حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔