تونسہ میں ایڈز کے خطرناک پھیلاؤ پر سید راشد حسین بخاری کا تشویش کا اظہار، حکومت سے اصلاحات کا مطالبہ

  • صحت
  • March 23, 2025
  • 2 Comments

تونسہ میں ایڈز کا خطرناک پھیلاؤ تشویش ناک ہے:سید راشد حسین بخاری

100 سے زائد بچوں کا ایچ آئی وی پازیٹو اور متعدد کا جان کی بازی ہارنا صحت کی ناکافی سہولیات ہیں:گفتگو

مستقبل پاکستان عوامی مسائل کے حل اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کررہی ہے:نائب صدر

جنوبی پنجاب کے موروثی سیاستدان بھری ہوئی تجوریوں کو مزید بھرنے اور اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارنے میں مگن ہیں

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کا تونسہ میں ایچ آئی وی ایڈز کے خطرناک پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار

(سید راشد )نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ تونسہ میں ایڈز کا خطرناک پھیلاؤ تشویش ناک ہے،9 ماہ سے 13 سال کے بچوں کا ایچ آی وی پازیٹو اور 100 سے زائد بچوں کا متاثر اور متعدد کا جان کی بازی ہارنا صحت کی ناکافی سہولیات اور حکومتی سطح پر عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہے

،ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی سمیت صحت و صفائی اور تعلیم کے مسائل سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر وہ توجہ نہیں دی جارہی جو دینے کی ضرورت ہے.
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر عمل: پاکپتن پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے نوجوانوں کو بچانے کی اہم کوشش کی
جس کی وجہ سے عوام میں احساس محرومی اور پسماندگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے،

مستقبل پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کررہی اس پر کسی طور بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے کیونکہ ہمارا مقصد ہمارا کا معیار زندگی بلند کرتے ہوئے انہیں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار تونسہ میں ایڈز کے خطرناک پھیلاؤ پر تشویش اور حکومت سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے روایتی و موروثی سیاستدانوں نے اپنی بھری ہوئی تجوریوں کو مزید بھرنے اور اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کے علاؤہ اور کچھ نہیں کررہے اگر یہ لوگ کچھ کرتے تو خطہ کے عوام کو اس قدر مسائل و پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑ رہا ہوتا۔
حارث راؤف کا غصہ . پاکستان کرکٹ ٹیم پر بڑھتی ہوئی تنقید اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی اہمیت
سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ تونسہ میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بناتے ہوئے متاثرہ بچوں اور افراد کا سرکاری سطح پر علاج معالجہ کرائے اور اس میں غفلت کے مرتکب سرکاری ہسپتال کے عملہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
23.03.2025

Related Posts

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند، اب صرف پرائیویٹ اسپتالوں میں سہولت
  • June 28, 2025

ہیلتھ کارڈ کی…

Continue reading
خواتین کو دوسرے شہروں کی بجاۓ پاکپتن میں علاج ومعالجہ کی تمام سہولیات میسر ہوں گی۔
  • March 26, 2025

غلام محمد میموریل…

Continue reading

One thought on “تونسہ میں ایڈز کے خطرناک پھیلاؤ پر سید راشد حسین بخاری کا تشویش کا اظہار، حکومت سے اصلاحات کا مطالبہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *