ہلال امتیاز ملنا سعدیہ راشد کی محنت و لگن کا صلہ ہے۔حکیم لطف اللہ

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محترمہ کو لمبی ذندگی عطا فرما کر اپنے والد کے مشن کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دینے کی ہمت عطا فرمائیں

پاکپتن(بیوروچیف)ہم محترمہ سعدیہ راشد دختر حکیم سعید شہید کو حکومت پاکستان کی طرف سے صدر مملکت اصف علی ذرداری کے ہاتھوں ملنے والے ہلال امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

اور ان کے 25 سالہ سماجی سفر پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سماجی لیڈر مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا مزید انہوں نے کہا کہ صدی کی سب سے عظیم شخصیت حکیم محمد سعید شہید کی اکلوتی بیٹی محترمہ سعڈیہ راشد کا ان ہی بیٹی ہونا ہی ایک اعزاز ہے

اور بیٹی بھی ایسی کہ جس نے کبھی بھی اپنے والد کا ساتھ نہیں چھوڑا خصوصا حکیم سعید شہید کے جتنے بھی سفر نامے ہیں میڈم سعدیہ راشد ان کے ہر سفر میں ان کے ساتھ رہیں سن 2000 میں ان کی پردہ پوشی کے بعد اپنے والد کے مشن کو لیکر اگے بڑھیں اور انسانیت کی خدمت کو اپنی ذندگی کا مقصد بنا لیا

ڈپٹی کمشنر نے جیل ہسپتال،جیل پی سی او،بچوں اور خواتین کا دورہ کرتے ہوئے قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔

اور اج تک ہمدرد (وقف) پاکستان کے پلیٹ فارم پر اپنے والد گرامی کے ورثہ و مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے ہمدرد کے نام سے ایک ماہنامہ مسلسل جاری ہے جو ہر ماہ لوگوں کی فلاح بہبود و صحت کی معلومات فراہم کر رہا ہے اس کے علاوہ کئی کتابیں کئی رسالے بھی شائع ہو چکے ہیں

ہمدرد سکول و کالج۔ہمدرد یونیورسٹی اور طب کے لئے سکول و کالجز بھی بنوائے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محترمہ کو لمبی ذندگی عطا فرما کر اپنے والد کے مشن کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دینے کی ہمت عطا فرمائیں۔امین

Related Posts

الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
  • September 2, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

Continue reading
سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
  • September 1, 2025

وہاڑی (حسنین فاروق)…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *