ملتان میں وائلڈ لائف اہلکاروں کے چھاپے، پرندہ فروشوں کا احتجاج

ملتان (خالد چوہدری) پاکستان وائلڈ لائف بریڈرز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ذمہ
داران علی احسن،ملک وقار،محمد کاشف رفیق،محمد طاہر،عمران خان خاکوانی
ودیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے

کہ ریاست ماں کی
طرح ہوتی ہے لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ پرندوں کے شعبہ سے وابستہ
لاکھوں لوگوں کا روزگار نت نئی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی قتل کیا جا رہا
ہے

اور محکمہ وائلڈ لائف کا رجسٹر ممبر ہونے کے باوجود وائلڈ لائف
انتظامیہ گھروں میں رکھے کروڑوں روپے مالیت کے امپورٹڈ پرندوں کو قبضہ
میں کرنے کے لیے دن رات چھاپے مار رہی ہے جس کی زندہ مثال انتظامیہ کی ہے

جہاں پر شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی گئی ہے حالانکہ امپورٹڈ
پرندے اٹھانے کے لیے حکومت کی طرف سے کوئی پالیسی نہیں تاہم شیڈول 3 کہ
پرندوں کے گھروں پر رکھنے پر پابندی ہے

جس پر ہم حقیقی معنوں میں عمل
پیرا ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے ساتھ نہ انصافی کی جا رہی ہے اس سلسلے
میں ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض سے بھی لاہور میں ملاقات کی جنہوں نے
یقین دہانی کرائی کہ ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا

لیکن اس کے باوجود
وائلڈ لائف اہلکاروں کا گھروں میں چھاپے مارنا افسوسناک عمل ہے انہوں نے
کہا کہ رنگ پالیسی انے تک ریلیف دیا جائے کیونکہ گھروں میں رکھے امپورٹڈ
پرندے کسٹم ڈیوٹی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی اجازت کے ساتھ درامد کیے
گئے ہیں

ان پرندوں کو غیر قانونی کہنا اور ضبط کرنا سراسر نا انصافی ہے
کیونکہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی کی وجہ سے شہری روزگار کی وجہ سے
شدید مشکلات کا شکار ہے

ڈی جی وائلڈ لائف اس سلسلے میں فی الفور احکامات
جاری کریں اور امپورٹڈ پرندوں کی خرید و فروخت کے شعبہ سے وابستہ مرد و
خواتین کو بے روزگار نہ کیا جائے۔

ملتان:پاکستان وائلڈ لائف بریڈرز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران
علی احسن،ملک وقار،محمد کاشف رفیق،محمد طاہر،عمران خان خاکوانی ودیگر
پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

Related Posts

الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
  • September 2, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

Continue reading
سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
  • September 1, 2025

وہاڑی (حسنین فاروق)…

Continue reading

One thought on “ملتان میں وائلڈ لائف اہلکاروں کے چھاپے، پرندہ فروشوں کا احتجاج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *