فلسطین کی پکار، اسلامی دنیا کی خاموشی: روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا مؤقف

ملتان  (ڈاکٹر فاروق لنگاہ): آج فلسطین ہمیں پکار رہا ہے اور افسوسناک امر ہے کہ عالم اسلام سمیت انسانی حقوق کے نام نہاد تمام علمبردار ظالمانہ کردار کے ساتھ منافقانہ خاموشی اختیار کئے محض تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔
انتہائی افسوسناک و قابل مزمت ہے کہ دنیا بھر میں آج کوئی ایک بھی ریاست مظلوم فلسطین کیساتھ عملی اظہار یکجہتی کرتے نظر نہیں آ رہی ۔ غزہ میں جاری صیہونی فوجی مہم نے ظلم و بربریت کی ایسی عملی مثالیں پیش کررہی ہے
کہ جس سے انسانیت خود لرز جائے ۔ لاکھوں فلسطینی شہری جبری طور پر بے گھر کئے جا چکے ہیں ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک  غزہ کی 90 فیصد آبادی یعنی 1.9 ملین فلسطینیوں کی نقل مکانی کی اور گزشتہ 13 مہینوں میں غزہ کے بڑے حصے میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ہر چیز مسمار کی جاچکی ہے ۔
مرد خواتین بچے بزرگ نوجوان سمیت  فلسطین کے تمام عام شہریوں کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے اور محفوظ رہ جانے والوں کے لئے ، خوراک ، پانی ، ادویات سمیت تمام ضروریات زندگی کی
اشیا فراہم نہیں کی جارہی ۔
اسرائیل تو اپنے مظالم دکھا رہا ہے لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ اسلامی امہ بھی درپردہ اسرائیل کیساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، ملتان کے صدر ڈاکٹر فاروق لنگاہ  و دیگر عہدیداران ایم احسان خان سدوزئی، فرحان الحق حقانی، ڈاکٹر اعجاز رسول اور محمد واصف نے اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سماجی رہنماوّں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک  اسرائیلی بمباری سے شہادتوں  کی تعداد  51 ہزار سے زائد اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہےاور غزہ کی پٹی سے 15 ہزار سے زائد فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں۔
اللہ کی راہ میں ہر عمر کے مردوں خواتین اور بچوں نے قربانیاں دے کر امت مسلمہ کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے۔افسوس ہے پوری دنیا اسرائیل مظالم پر سراپا احتجاج ہیں۔لیکن حکومتیں بالعموم اور اسلامی حکومتیں بالخصوص تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
اقوام متحدہ اور دیگر ادارے اسرائیلی مظالم پر اندھے بہرے اور گونگے ہو چکے جبکہ مسلم سفارت کاری بھی ناکام ہو چکی ہے۔بیت المقدس ان اسلام دشمنوں کا خاص ہدف ہے اس کے بعد دیگر اسلامی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا جائے گا۔
لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی ریاستیں ہوش کے ناخن لیں۔ دنیاوی لالچ میں آکر اپنی اخروی و دائمی زندگی خراب نہ کریں۔ عام افراد آج بھی یہودی مظالم پر سرآپا احتجاج ہے لیکن حکومتوں کی خاموشی قابل مزمت ہے ۔ سماجی رہنماوّں نے مطالبہ کیا
کہ عالمی اسلامی طاقتیں بشمول پاکستان فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے ۔ پاکستان میں موجود ان تمام برانڈز پر پابندی لگائی جائے جو بلواسطہ یا بلاواسطہ اسرائیل  کو سپورٹ کرتے ہیں۔

Related Posts

الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
  • September 2, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

Continue reading
سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
  • September 1, 2025

وہاڑی (حسنین فاروق)…

Continue reading

One thought on “فلسطین کی پکار، اسلامی دنیا کی خاموشی: روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا مؤقف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *