
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے اور پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بے گناہ افراد کی جان لینا کسی بھی مقصد یا وجہ سے قابلِ جواز نہیں، اور یہی نہ صرف پاکستان کی قومی پالیسی ہے بلکہ اسلامی اصولوں کے مطابق بھی یہی موقف ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت، پہلگام واقعے کے بعد ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کر رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے 80 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی اور معیشت کو 150 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ مجموعی نقصان 500 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔
میونسپل کارپوریشن کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، ممتازآباد میں غیرقانونی تعمیرات مسمار
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی پروپیگنڈا مہم ماضی کی طرح ایک منظم سازش ہے جس کا مقصد کشمیر میں اپنی ناکامیوں اور ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ روش نئی نہیں، پلواما جیسے واقعات میں بھی بھارت نے اسی طریقے سے بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگائے۔
اسحٰق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے کیونکہ ایسے اقدامات پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف کوششیں جاری رکھے گا۔
Awesome https://is.gd/N1ikS2
Awesome https://is.gd/N1ikS2
Good https://is.gd/N1ikS2
Awesome https://is.gd/N1ikS2
https://shorturl.fm/5JO3e
https://shorturl.fm/5JO3e
https://shorturl.fm/YvSxU
https://shorturl.fm/xlGWd