روسی وزارت خارجہ: ایران کو پُرامن جوہری تنصیبات کا حق ہے، مشرق وسطیٰ جوہری خطرے کی زد میں

روس: ایران کو پُرامن جوہری تنصیبات کا حق ہے، مشرق وسطیٰ جوہری خطرے کی زد میں

ماسکو / تہران — 17 جون 2025

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے ایران کے پُرامن جوہری تنصیبات کے حق کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جوہری خطرہ اب صرف مفروضہ نہیں بلکہ ایک عملی حقیقت بن چکا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے ’تاس‘ کے مطابق، اسپوتنک ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے زاخارووا کا کہنا تھا کہ پُرامن ایٹمی تنصیبات پر حملے خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں اور یہ نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “ایران کو پُرامن جوہری تنصیبات رکھنے کا حق حاصل تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔”

اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام، ایرانی میزائل حملے نے تل ابیب کو ہلا کر رکھ دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر حالیہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اور ایسے اقدامات سے عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 13 جون کی شب اسرائیل نے ’آپریشن رائزنگ لائن‘ کے نام سے ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنایا، جس پر ایران نے چند گھنٹوں میں جوابی کارروائی کی۔

بعد ازاں، دونوں ممالک کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری رہا، اور مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ دونوں جانب سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، تاہم فریقین نے دعویٰ کیا کہ نقصان محدود رہا۔

روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ بیان گزشتہ 12 گھنٹوں میں روس کی طرف سے دوسرا اہم ردعمل ہے جو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر جاری کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Related Posts

روس کے مشرقی ساحل پر زوردار زلزلے، 7.4 شدت کے جھٹکے کے بعد سونامی الرٹ جاری
  • July 20, 2025

ماسکو (عالمی خبر…

Continue reading

One thought on “روسی وزارت خارجہ: ایران کو پُرامن جوہری تنصیبات کا حق ہے، مشرق وسطیٰ جوہری خطرے کی زد میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *