خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی کی حلف برداری کا وقت تبدیل، تقریب آج شام گورنر ہاؤس میں ہوگی

 پشاور (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری کی تقریب کے وقت میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

اب یہ تقریب آج شام 6 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں تمام نامزد ارکان اسمبلی کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں.

جبکہ وقت میں تبدیلی سے متعلق بھی مطلع کیا جا چکا ہے۔ یاد رہے کہ ابتدائی طور پر الیکشن کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی،

مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان سے کل صبح 9 بجے حلف لیں گے، جس کے بعد دن 11 بجے سینیٹ انتخابات کا عمل جرگہ ہال میں شروع ہونا تھا۔

تاہم، آج کی پیش رفت کے بعد حلف برداری تقریب کا انعقاد آج ہی شام کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج ہونے والی حلف برداری کی کوششیں

روسی وزارت خارجہ: ایران کو پُرامن جوہری تنصیبات کا حق ہے، مشرق وسطیٰ جوہری خطرے کی زد میں

اس وقت ناکام ہو گئیں جب تحریک انصاف کے رکن شیر علی آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا،

جس کے باعث سینیٹ الیکشن کا انعقاد بھی غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہو گیا۔ صورتحال کے پیش نظر،

اپوزیشن جماعتوں نے فوری طور پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے کسی متبادل اتھارٹی کو نامزد کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہدایت جاری کی کہ وہ نامزد ارکان سے حلف لیں۔

اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام، ایرانی میزائل حملے نے تل ابیب کو ہلا کر رکھ دیا

گورنر فیصل کریم کنڈی نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری آج یا کل ہر صورت میں مکمل ہو،

کیونکہ کل صوبے میں سینیٹ انتخابات بھی شیڈول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سینیٹ انتخابات کے لیے “6/5 کا فارمولا” طے پایا تھا،

تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بعد ازاں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کے ارکان اس فارمولے پر متفق نہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا

کہ اگر سینیٹ میں مقابلہ ہوا تو کوشش کی جائے گی کہ پانچ کے بجائے چھ یا سات سینیٹرز منتخب کرائے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ صوبائی حکومت کو ایسے اقدامات اٹھانے چاہئیں

تاکہ ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ ختم کیا جا سکے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

  • Related Posts

    الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
    • September 2, 2025

    وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

    Continue reading
    سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
    • September 1, 2025

    وہاڑی (حسنین فاروق)…

    Continue reading

    One thought on “خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی کی حلف برداری کا وقت تبدیل، تقریب آج شام گورنر ہاؤس میں ہوگی

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *