
اسلام آباد: ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے،
جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 221 تک پہنچ گئی ہے۔ ان نئی ہلاکتوں میں 2 مرد اور 3 بچے شامل ہیں، جبکہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔
تباہ کاریوں کی تفصیلات اور متاثرہ علاقے
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق، اب تک مجموعی طور پر 221 افراد ہلاک اور 592 زخمی ہوئے ہیں جن میں 77 مرد، 40 خواتین اور 104 بچے شامل ہیں۔
صوبائی سطح پر اموات اور نقصانات:
-
پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 135 اموات اور 470 زخمی ہوئے ہیں۔ یہاں 168 مکانات جزوی طور پر منہدم ہوئے۔
-
خیبر پختونخواہ میں 40 افراد جاں بحق اور 69 زخمی ہوئے، جبکہ 142 مکانات جزوی اور 78 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔
-
سندھ میں 22 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے، ساتھ ہی 54 مکانات جزوی اور 33 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
-
بلوچستان میں بارشوں نے 16 افراد کی جان لی اور 56 مکانات جزوی جبکہ 8 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔
-
گلگت بلتستان میں 3 افراد زخمی ہوئے، اور 71 مکانات جزوی جبکہ 66 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
-
آزاد کشمیر میں 1 فرد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 75 مکانات جزوی اور 17 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔
-
اسلام آباد میں بھی ایک شخص کی جان گئی اور 35 مکانات جزوی جبکہ 1 مکمل طور پر تباہ ہوا۔
https://shorturl.fm/Zw8p1
https://shorturl.fm/cDoec