
پنجاب بھر میں بلا تفریق سینکڑوں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ۔ چوہدری شوکت حسین
ٹاٹےپور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف پنجاب میں ہر روز عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے لانچ کر کے پنجاب کی عوام کو دن رات ریلیف فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں
ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یوسی 126 موضع اکرم آباد چوہدری شوکت حسین نے کیا انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلٰی مریم نواز شریف میرٹ اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں پنجاب بھر کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں
خودساختہ اغوا برائے تاوان کا نوجوان ملتان سے برآمد، پولیس کی بروقت کارروائی سے حقیقت سامنے آئی
مختصر ٹائم میں وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوام کی خوشحالی و بہتری کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات میسر کرنا اور انہیں معاشی و معاشرتی طور پر بہتری کی طرف گامزن کرنا ہے سینکڑوں عوامی منصوبوں سے پنجاب بھر کی عوام کو ریلیف مل رہا ہے
مریم نواز شریف جس طرح نیک نیتی اور مخلص ہو کر پنجاب کی عوام کی دن رات خدمت کر رہی ہے انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ واقعی ریاست ماں جیسی ہوتی ہے۔
مزید کہا کہ سابق معاون خصوصی برائے وزیراعظم ملک عبدالغفار ڈوگر اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کی مقبولیت میں شب و روز اضافہ ہو رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر بڑے بڑے دھڑے اور برادریاں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
عوام اور پارٹی نے موقع دیا تو انشاء اللہ چیئرمین منتخب ہوکر اپنے علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواؤں گا ۔