
دبئی میں کم عمر بچوں کی کواڈ بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم جرمانہ، بائیک ضبط
متحدہ عرب امارات کے شہر Dubai میں کم عمر بچوں کی جانب سے مین روڈ پر کواڈ بائیک چلانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
Dubai Police نے قانون کی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم (تقریباً 38 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کرتے ہوئے کواڈ بائیک ضبط کرلی۔
خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس نے معمول کی پیٹرولنگ کے دوران دو کم عمر بچوں کو مرکزی شاہراہ
پر چار پہیوں والی کواڈ بائیک چلاتے ہوئے دیکھا، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے بچوں کو روک کر ان کے والدین کو موقع پر طلب کیا۔
یہ پڑھیں میاں بیوی کو سزائے موت، ویڈیوز 47 ممالک تک پھیلانے کا انکشاف







