اقرار الحسن کی سیاست میں انٹری، نئی جماعت کا اعلان، سوشل میڈیا پر طنز و مزاح

معروف ٹی وی میزبان اور کرائم رپورٹر اقرار الحسن نے عملی سیاست میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، تاہم ان کی سیاسی انٹری سنجیدہ بحث کے بجائے سوشل میڈیا پر طنز و مزاح اور میمز کا موضوع بن گئی ہے۔

اقرار الحسن نے لاہور پریس کلب میں ایک تقریب کے دوران اپنی نئی سیاسی جماعت کا باضابطہ اعلان کیا۔ جماعت کا نام ’’عوام راج پارٹی‘‘ رکھا گیا ہے جبکہ اس موقع پر پارٹی کے پرچم کی بھی رونمائی کی گئی۔ پرچم میں سرخ رنگ کے پس منظر پر پیلے رنگ کا چاند اور ستارہ نمایاں دکھائی دیتا ہے۔

جوں ہی پارٹی کے نام اور پرچم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کئی صارفین نے پرچم کے ڈیزائن کو مختلف عالمی جھنڈوں سے مشابہ قرار دیا، جبکہ بعض افراد نے جماعت کے نام پر بھی تنقیدی جملے کسے۔

سیاسی کمیٹی کے فیصلے پر بغاوت؟ پی پی 167 پر پی ٹی آئی کے اندر ہلچل

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اقرار الحسن نے خود کو ’’ریڈ فلیگ‘‘ ثابت کر دیا ہے، جبکہ ایک اور صارف نے پرچم کو سابق سوویت یونین کے جھنڈے سے تشبیہ دے دی۔ بعض تبصروں میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ سیاسی قدم سنجیدگی سے زیادہ مذاق محسوس ہو رہا ہے۔

اقرار الحسن کی سیاسی جماعت کا نام اور پارٹی پرچم سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

کچھ صارفین نے جماعت کے نام کو بھارتی سیاسی جماعتوں سے ملتا جلتا قرار دیا، جبکہ ایک تبصرے میں پرچم کو ’’سرخ رنگ والے ترک پرچم‘‘ سے مشابہ کہا گیا۔

اقرار الحسن کی سیاست میں آمد نے جہاں ان کے مداحوں کو حیران کیا ہے، وہیں سوشل میڈیا پر فی الحال یہ اعلان تفریحی گفتگو اور میمز تک محدود نظر آ رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا وہ عملی سیاست میں بھی وہی مقام بنا پاتے ہیں یا نہیں جو انہوں نے ٹی وی اسکرین پر حاصل کیا۔

Related Posts

کراچی میں شبِ قدر کی عبادات کے پیش نظر کراچی میں جامع سیکیورٹی پلان نافذ
  • March 16, 2026

کراچی میں شبِ…

Continue reading
میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم: قرض کی حد بڑھنے سے فائدہ کس کو ہوگا؟
  • March 3, 2026

حکومت کی میرا…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *