کراچی میں شبِ قدر کی عبادات کے پیش نظر کراچی میں جامع سیکیورٹی پلان نافذ

کراچی میں شبِ قدر کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

کراچی: ستائیسویں شبِ رمضان المبارک (شبِ قدر) کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کراچی پولیس نے شہر بھر میں خصوصی اور جامع سیکیورٹی پلان نافذ کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے تحت کراچی رینج میں مجموعی طور پر تقریباً 6 ہزار پولیس افسران اور اہلکار مختلف مقامات پر ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اس دوران عبادت گاہوں اور اہم مقامات کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں 2663 مساجد، 134 امام بارگاہوں اور 15 کھلے مقامات پر خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ شہری شبِ قدر کی عبادات پرامن اور محفوظ ماحول میں ادا کر سکیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حساس مقامات، عبادت گاہوں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پولیس چیف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا مددگار ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Related Posts

میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم: قرض کی حد بڑھنے سے فائدہ کس کو ہوگا؟
  • March 3, 2026

حکومت کی میرا…

Continue reading
شجاع آباد میں صحافتی دنیا کا بڑا انکشاف: شیخ محمد رمضان کی نئی کامیابی
  • March 3, 2026

شجاع آباد (اظہرتاج…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *