لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائیوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے حاصل کیا گیا
قبضہ فوری طور پر متاثرہ شہری کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
درخواست گزار محمد علی کی کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کی
جبکہ وہ شہری بھی عدالت میں پیش ہوا جس نے ڈی آر سی کے فیصلے کے تحت قبضہ حاصل کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کا نیا مکمل شیڈول جاری کر دیا
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے قبضہ حاصل کرنے والے فریق کے وکیل سے سوال کیا کہ وہ ایک مبینہ غلط فیصلے کا دفاع کیسے کر سکتے ہیں
جس پر وکیل نے تسلیم کیا کہ ڈپٹی کمشنرز کے زیرِ انتظام قائم کمیٹیوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پہلے قبضہ واپس کیا جائے، اس کے بعد ہی مزید کارروائی پر غور ہوگا
اور یہ بھی کہا کہ کمیٹی کے ارکان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ قانون سے ہٹ کر سسٹم کو بائی پاس کرنے کے نتیجے میں ایسے مسائل جنم لیتے ہیں۔
عدالت میں وکلا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، جس پر چیف جسٹس نے وکیل کو ہدایت کی کہ جذباتی گفتگو کے بجائے قانونی نکات پر بات کی جائے۔
مخالف فریق کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ڈی آر سی نے مختصر مدت میں انہیں قبضہ دلایا، تاہم عدالت نے قرار دیا کہ کمیٹی کی جانب سے قبضے کا حکم دینا
کابل میں پاک-افغان مذاکرات: وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے







