
کابل (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں
جہاں ان کا استقبال افغان حکومت کے نائب وزیر داخلہ مولوی محمد نبی عمری نے کیا۔ کابل ایئرپورٹ پر پاکستانی وفد کو پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ پاکستان کے سابق نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق اور سیکریٹری داخلہ بھی موجود ہیں۔
خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی کی حلف برداری کا وقت تبدیل، تقریب آج شام گورنر ہاؤس میں ہوگی
اس اعلیٰ سطحی دورے کے دوران پاک-افغان تعلقات، سرحدی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی تعاون، اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر افغان حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی اور سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام، انٹیلی جنس شیئرنگ، اور غیرقانونی نقل و حرکت کی روک تھام جیسے معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
https://shorturl.fm/0EgRC
https://shorturl.fm/BvZe2
https://shorturl.fm/jOBgC
https://shorturl.fm/gL2ZY