
مظفرگڑھ ( اللہ وسایا صدیقی )تھانہ میر ہزار پولیس کی بڑی کارروائی، اغوا کے مقدمہ کی مغویہ 5 بچوں کی ماں خاتون 04 گھنٹوں میں بازیاب، ملزمان گرفتار، پولیس کو دعائیں
تفصیل کے مطابق تھانہ میر ہزار میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمہ کی مغویہ جو کہ پانچ بچوں کی ماں تھی کو صرف 4 گھنٹوں میں برآمد کرلیا،
پولیس کے مطابق خاتون رات کو گھر سے گم پایا اس کا شوہر کراچی میں مزدوری کے سلسلہ میں گیا ہوا تھا تاہم خاتون ناراض ہو کر گھر سے نکلی اور بدقسمتی سے اپنے مخالفین کے گھر جا پہنچی
گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ سکیم میں جعلسازی اور ظلم کے خلاف سردار محمد اقبال کا شدید احتجاج
جنہوں نے اسے گھر واپس جانے کی بجائے چھپا کے محبوس رکھا تو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ریڈ کیا
تو مغویہ خاتون کو برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان نے پولیس ٹیم کو فوری کارروائی پر شاباش اور نقد انعام سے بھی نوازا ہے،