ملتان میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر زور، کینٹ سرکل میں کرائم میٹنگ
ملتان (ساجد نذیر) صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر کائنات اظہر، ایس پی کینٹ ڈویژن نے کینٹ سرکل کے پولیس افسران کے ساتھ ایک اہم کرائم میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران سرکل میں جرائم کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری، بروقت چالان کی تکمیل اور پٹرولنگ نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔
افسران کو ہدایت کی گئی کہ رمضان المبارک کے پیش نظر بازاروں، مساجد اور دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کی جائے اور گشت کے نظام کو فعال رکھا جائے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کریں۔
یہ پڑھیں ملتان میں نماز فجر کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ، سی پی او کا ہنگامی دورہ






