میونسپل کارپوریشن کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، ممتازآباد میں غیرقانونی تعمیرات مسمار

ملتان(خواجہ اشرف)میونسپل کارپوریشن کا قبضہ مافیا کے خلاف اعلان جنگ، ممتازأباد نزد گول پلاٹ میں گلی محلوں میں کاروائی شروع، سڑکوں،گلیوں پر قبضہ کرکے پختہ تعمیرات کرنے والوں کی غیر قانونی تعمیرات گرا دی گئیں۔

دوران آپریشن بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، گلیوں سڑکوں پر قبضہ کرکے شہریوں کا راستہ روکنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے قبضہ مافیا سے اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا سینئر سپرٹینڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان کا دو ٹوک اعلان۔

تفصیل کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عامر کریم کے حکم پر میونسپل کارپوریشن ملتان کے شعبہ ریگولیشن نے شہر بھر میں سرکاری سڑکوں اور گلیوں پر قبضہ کرکے پختہ تعمیرات و تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

عوام کو پٹرول کی سستی کا فائدہ نہ ملا، حکومت پر ڈاکٹر روبینہ اختر کی کڑی تنقید

اس ضمن میں چیف آفیسر اقبال خان کی ہدایات پر سپرٹینڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھاری مشینری کے زریعے آپریشن کا آغاز ممتاز آباد کے علاقے گول پلاٹ سے کیا جہاں سڑکوں اور گلیوں پر قبضہ کرکے پختہ تعمیرات کرنے والے قبضہ مافیا کی درجنوں پختہ تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر مہر گوگا ویہلن کا اظہار تعزیت

اسی طرح شہر بھر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف بھی آپریشن جاری رہا جس کی نگرانی سپروائزر تجاوزات ملک ارشد پہلوان، لینڈ انسپکٹر الیاس قریشی نے کی دوران آپریشن تجاوزات کے زمرے میں آنے والا 5 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا تجاوزات آپریشن ٹیموں کو سٹی ٹریفک پولیس کی مدد بھی حاصل تھی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سپرٹینڈنٹ مظہر نواز خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر تجاوزات کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیا کیخلاف بھی گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی

Related Posts

الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
  • September 2, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

Continue reading
سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
  • September 1, 2025

وہاڑی (حسنین فاروق)…

Continue reading

One thought on “میونسپل کارپوریشن کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، ممتازآباد میں غیرقانونی تعمیرات مسمار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *