پاک فوج کا بڑا جوابی وار: بھارت کا “اُڑی سپلائی ڈپو” تباہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) – پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے “آپریشن بُنيَانٌ مَّرْصُوْص” (آہنی دیوار) کے دوران بھارت کا ’’اُڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے خلاف پاکستان کا زبردست اور موثر ردعمل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن انتہائی کامیاب رہا، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی افواج کی سپلائی لائن شدید متاثر ہوئی ہے اور ان کی جنگی صلاحیتوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی ہے، اور بھارتی افواج نے عملی طور پر میدان میں گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کے بعد پاکستان کی جانب سے یہ جوابی کارروائی ایک اہم دفاعی اقدام کے طور پر کی گئی ہے، جس کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ اور دشمن کو واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

  • Related Posts

    الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
    • September 2, 2025

    وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

    Continue reading
    سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
    • September 1, 2025

    وہاڑی (حسنین فاروق)…

    Continue reading

    One thought on “پاک فوج کا بڑا جوابی وار: بھارت کا “اُڑی سپلائی ڈپو” تباہ

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *