بڑی خبر: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی تحویل میں محفوظ اور خیریت سے ہیں، دفتر خارجہ کی تصدیق

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے صمود فلوٹیلا کے دوران غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت دیگر پاکستانی شہریوں کی واپسی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع کی وساطت سے یہ تصدیق ہوئی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی تحویل میں محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

عمر ایوب اور شبلی فراز کی ڈی سیٹنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج

بیان میں مزید کہا گیا کہ مقامی قانونی طریقہ کار کے تحت سینیٹر مشتاق احمد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ ملک بدری کے احکامات جاری ہوتے ہی ان کی واپسی کو فوری بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔

پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور فوری واپسی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر رابطے میں ہے۔

وزارت خارجہ پہلے ہی ان پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کر چکی ہے جو پہلے مرحلے میں فلوٹیلا سے علیحدہ ہو گئے تھے۔ اس سلسلے میں، پاکستان نے ان برادر ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس عمل میں مدد فراہم کی۔

پی ٹی آئی کو مزید جھٹکے لگیں گے، وزراء کے استعفے 27 ستمبر کے جلسے کا آفٹر شاک: ڈاکٹر عباداللہ

حکومت پاکستان بیرونِ ملک اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں واپسی کا یہ عمل مکمل ہو جائے گا۔

Related Posts

عمر ایوب اور شبلی فراز کی ڈی سیٹنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج
  • October 4, 2025

اسلام آباد: پاکستان…

Continue reading
آزاد کشمیر کی 12 نشستیں اور ووٹرز کا مسئلہ: اعظم نذیر تارڑ نے جلدبازی کے خلاف خبردار کر دیا
  • October 3, 2025

اسلام آباد/مظفرآباد –…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *