فائنل سے پہلے ٹکراؤ؟ پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کھٹائی میں پڑگیا۔

  • کھیل
  • September 27, 2025
  • 1 Comments

دبئی: کرکٹ کے شائقین کی نظریں ایشیا کپ کے فائنل پر مرکوز ہیں، جہاں کل اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ ایک ایسا بڑا مقابلہ ہے جس کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے۔ لیکن اس بار فائنل سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ کی صورتحال خاصی کشیدہ نظر آ رہی ہے۔

عمومی طور پر فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان ایک ساتھ ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ کرواتے ہیں

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند، اب صرف پرائیویٹ اسپتالوں میں سہولت

مگر اس بار صورتحال مختلف ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ میچوں میں ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کے بعد فائنل سے پہلے یہ فوٹو شوٹ نہیں ہوگا۔

منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ آج، یعنی ہفتے کو، ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے تاہم کل فائنل سے عین قبل اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ایک طرف جہاں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے دو مقابلوں میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا

وہیں فائنل میں بھی اس بات کے امکانات کم ہیں کہ دونوں کپتان ٹرافی کے ساتھ تصویر کھنچوائیں۔

واٹس ایپ میں دستاویز اسکین کرنے کا نیا فیچر متعارف

اس تمام صورتحال کے باوجود، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آج رات پریس کانفرنس میں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم فائنل کی تیاریوں میں مصروف ہے اور آج رات 7 سے 10 بجے تک دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں اپنی آخری پریکٹس کرے گی۔

  • Related Posts

    حارث راؤف کا غصہ . پاکستان کرکٹ ٹیم پر بڑھتی ہوئی تنقید اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی اہمیت
    • March 18, 2025

    حارث راؤف کی…

    Continue reading
    پاکستان میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کا آغاز، دلچسپ مقابلے لاہور میں
    • March 14, 2025

    ویمنز کرکٹ ورلڈ…

    Continue reading

    One thought on “فائنل سے پہلے ٹکراؤ؟ پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کھٹائی میں پڑگیا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *