پاکستان میں قحط سالی سے بچاؤ کے لیے شجرکاری پر چوہدری جاوید احمد کا اہم خطاب

  • صحت
  • March 18, 2025
  • 0 Comments

درخت آلودگی کے خاتمے اور آکسیجن فراہم کرنے کا اہم زریعہ ہیں۔چوہدری جاوید احمد

ہماری سرزمین پانچ دریاؤں کے بہنے کے باوجود ہم قحط سالی کی طرف جارہے ہیں۔

پاکپتن(بیوروچیف) دفاع پاکستان کو مضبوط بنانے کی بنیادی اکائی درخت ہیں تبدیل ہوتے ہوئے موسمی حالات کے پیش نظر جنگلات کو فروغ دینا از حد ضروری ہے.

درخت آلودگی کے خاتمے اور آکسیجن فراہم کرنے کا اہم زریعہ ہیں، ہمیں آئند ہ سالوں میں پاکستان کو خشک سالی سے بچانے کیلئے تیزی سے اقدامات کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر پودے لگانے ہوں گے .
جعفر ٹرین یرغمال واقعہ: دہشت گردی کے خلاف پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی شدید مذمت اور سیکیورٹی فورسز کی بہادری کا اعتراف
ان خیالات کا اظہار چوہدری جاوید احمد ایم پی اے نے گرلز کالج برائے خواتین میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مزید انہوں نے کہا کہ ہماری سرزمین پانچ دریاؤں کے بہنے کے باوجود ہم قحط سالی کی طرف جارہے ہیں.

پاکستان میں طویل عرصہ سے شجر کاری سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں گلیشیر کے تیزی سے پگھلنے سے بننے والے پانی کو ڈیمز اور ذخیرہ کرنے کا بندوبست نہ ہونے کے برابر ہے .

صاف پانی کے بحران کے ذمہ دار بھی ہم خود ہیں صاف اور میٹھے پانی کو بے دریغ استعمال کرکےکم اور ضائع زیادہ کررہے ہیں ایک بالٹی نہانے کیلئے کافی ہم درجنوں بالٹیاں ضائع کرتے ہیں.

تقریب میں مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری جاوید احمد تھے معزز شرکاء میں میزبان مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ۔

میزبان ایف ایم جہانگیر احمد وٹو۔چئیرمین گرین پاکستان کلین پاکستان غلام رسول پاکستانی۔پرنسپل ادارہ ہذا میڈم تسنیم مشتاق اکابرین شہر اور طالبات نے بھرپور شرکت کی تمام مہمانوں اور طالبات نے اپنے قومی ہیروز اور اپنے شہداء کے نام کے پودے لگائے ملک کی ترقی۔کامیابی۔استحکام و سلامتی کے لئے اجتمائی دعا کروائی گئی۔

Related Posts

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند، اب صرف پرائیویٹ اسپتالوں میں سہولت
  • June 28, 2025

ہیلتھ کارڈ کی…

Continue reading
خواتین کو دوسرے شہروں کی بجاۓ پاکپتن میں علاج ومعالجہ کی تمام سہولیات میسر ہوں گی۔
  • March 26, 2025

غلام محمد میموریل…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *