پی ایس ایل افتتاحی میچ کی تفصیلات جاری

پی ایس ایل 11 کا میلہ سجنے کو تیار، افتتاحی تقریب اور پہلا مقابلہ لاہور میں ہوگا

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے نئے سیزن سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب 26 مارچ کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شاندار افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان پہلا مقابلہ کھیلا جائے گا، جو ایونٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مکمل شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا، جس کے بعد شائقین کو تمام میچز کی تاریخوں اور مقامات سے آگاہ کردیا جائے گا۔

یہ پڑھیں نگہبان رمضان کارڈ ہولڈرز دربدر، ریٹیلرز کا رقم دینے سے انکار 

پشاور میں میچز کے امکان پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ریکی ٹیم نے پشاور اسٹیڈیم کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ بعض تکنیکی امور کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ رواں سیزن میں چند میچز پشاور میں بھی کرائے جائیں۔

مالی معاملات سے متعلق سوال پر انہوں نے وضاحت کی کہ او زی گروپ نے جنوری کے دوسرے ہفتے میں اپنے تمام واجبات ادا کردیے تھے اور مطلوبہ بینک گارنٹی بھی فراہم کردی گئی ہے، اس لیے ڈیفالٹ سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے نوجوان بزنس مین گوہر شاہ کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پرجوش اور متحرک افراد کا لیگ کا حصہ بننا ٹورنامنٹ کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔

فائنل یا کسی میچ کے بیرون ملک انعقاد کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ایک میچ بیرون ملک کرانے کی تجویز زیر غور ہے اور اس بارے میں حتمی فیصلہ آئندہ چند دنوں میں سامنے آجائے گا۔

Related Posts

!بھارت کے خلاف جیت پر گورنر سندھ کا بڑا اعلان، ایک کروڑ روپے انعام
  • February 15, 2026

کراچی:گورنر سندھ کامران…

Continue reading
لاہور ٹیسٹ: رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچری پارٹنرشپ، پاکستان کا دن کا اختتام 313/5 پر Pakistan vs south Africa
  • October 12, 2025

لاہور (اسپورٹس اپڈیٹ):…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *