نگہبان رمضان کارڈ ہولڈرز دربدر، ریٹیلرز کا رقم دینے سے انکار

قادرپورراں (علی خان )حکومت پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ماہ رمضان کی آمد پر نگہبان رمضان کارڈ میں دس ہزار روپے امدادی رقم غریبوں مکینوں کے لئے راشن پانی کے لئے گھر گھر انکی دہلیز پر فراہم تو کی ہے

لیکن پنجاب بھر کی طرح قادرپورراں میں جن افراد کو نگہبان رمضان کارڈ ملے وہ اپنا نگہبان کارڈ ہاتھ میں لیے رقم حاصل کرنے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں

کیونکہ قادرپورراں میں موجود ریٹیلرز حضرات رقم نکال دینے سے انکاری ہیں جبکہ پہلا روزہ آ گیا ہے لیکن رقم حاصل کرنے سے محروم ہیں کیونکہ انکو رشوت نہیں مل پا رہی اگر چند ایک ریٹیلرز مخصوص افراد کو ایک تا دو ہزار روپے ایڈوانس لیکر نکال دیتے

ورنہ انکار کردیتے ہیں دریں اثنا کریانہ سٹور والے دکاندار رقم دینے کی بجائے کڑی شرط رکھی ہے کہ وہ ان دس ہزاروپے کا خوردنوش اشیاء سامان دینگے رقم بالکل نہیں دیں گے

تاکہ انکو دکانداروں کو ڈبل فائدہ ہو سکے کیونکہ راشن کی چیزیں جن میں آٹا،لوکل گھی،دالیں،چینی ودیگر سامان ناقص قسم کا ہے اور انکی نرخ ایک نمبر خوردنوش اشیاء کی وصول کررہے ہیں

یہ پڑھیں توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی پیشرفت  

اگر کوئی شکایت کرے تو دکاندار یا ریٹیلرز حضرات کہتے ہیں آپکو کونسی مزدوری کی اجرت ملی ہے ہائے سرکاری مفت کے پیسے ہمارا بھی تو حق ہے

یہ جواب ملتا ریٹیلرز اور دکانداروں کا جس پر عوامی سماجی حلقوں و عوام الناس کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا نگہبان رمضان کارڈ فراہم کرنا احسن اقدام

اس پر خراج تحسین پیش کرتے تاکہ ہر فرد ماہ رمضان میں بھوکے پیٹ روزہ رکھنے یا فاقہ کشی میں نہ رہے

،لیکن پرزور اپیل ہے کہ ریٹلرز حضرات اور ناقص خوردنوش اشیاء فروخت کرنے والے دکاندار جو رقم نکال دینے سے انکاری ہیں انکے خلاف سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • Related Posts

    اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے سونے کے ذخائر کی نئی مالیت جاری کر دی
    • February 16, 2026

    کراچی: اسٹیٹ بینک…

    Continue reading
    توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی پیشرفت
    • February 16, 2026

    اسلام آباد: توشہ…

    Continue reading

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *