قانون کے میدان میں نیا چہرہ، رانا محمد احمد رضا بن ریاض نے ایگزیکٹو ممبر کا اعزاز حاصل کیا!

ملتان (شازیہ ایڈووکیٹ)قانون دان ایک خاندان کی مانند متحد ہیں۔ وکلاء و بار کی فلاح و بہبود محمد اظہر خان مغل کی ترجیح ہے۔ صدر ہائیکورٹ بار ملتان کا مشکور ہوں
کہ انہوں نے مجھے ایگزیکٹو کے عہدے سے نوازا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے جیل ہسپتال،جیل پی سی او،بچوں اور خواتین کا دورہ کرتے ہوئے قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔
ان خیالات کا اظہار رانا محمد احمد رضا بن ریاض ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان محمد اظہر خان مغل سے ایگزیکٹو ممبر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا نوٹیفکیشن وصول کرتے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ محمد اظہر خان مغل صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے کہا کہ رانا محمد احمد رضا بن ریاض با شعور نوجوان قانون دان ہیں
انشاء اللہ اپنے عہدے کی مکمل پاسداری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے وارث قانون دان مادر وطن پاکستان کے پاسبان ہیں۔
معاشرے کے ستم زدہ خواتین و حضرات کو بروقت اور سہل انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
پاکستان کے قانون دانوں نے کئی آمروں کو للکارتے اور پچھاڑتے ہوئے ان کے چنگل سے عدلیہ کی آزادی چھینی ہے۔
ہماری صفوں میں اتحاد و یکجہتی کے ہوتے ہوئے کالے کوٹ کی روشنی کسی صورت ماند نہیں پڑ سکتی۔
رانا محمد احمد رضا بن ریاض ایڈووکیٹ نے محمد اظہر خان مغل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محمد اظہر خان مغل کی امیدوں اور عہدے کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے
پاکستان میں پانی کی کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا شدید خطرہ: حکیم لطف اللہ کا انتباہ
جنوبی پنجاب بار ایسوسی ایشن سے متعلق معاملات میں فعال کردار ادا کرنے، ہم آہنگی کو فروغ دینے اور لوگوں کی مدد کیلئے کام کرنے کیلئے پر عزم ہوں۔
وکلاء و بارز کے دیرینہ مسائل سے آگاہ ہوں لہٰذا جدت، سہولیات کی فراہمی میری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔ ایک بار پھر کہوں گا
کہ محمد اظہر خان مغل کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ایگزیکٹو ممبر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان بنا کر میری بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔
  • Related Posts

    الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
    • September 2, 2025

    وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

    Continue reading
    سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
    • September 1, 2025

    وہاڑی (حسنین فاروق)…

    Continue reading

    One thought on “قانون کے میدان میں نیا چہرہ، رانا محمد احمد رضا بن ریاض نے ایگزیکٹو ممبر کا اعزاز حاصل کیا!

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *