فوجی کارروائی وقت کی ضرورت تھی: رانا ثنااللہ کا آرمی چیف سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین

فیصل آباد (رپورٹ): وزیراعظم کے مشیر اور سینئر سیاست دان سینیٹر رانا ثنااللہ نے پاک فوج کی حالیہ جوابی کارروائیوں پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے افغانستان میں چھپے ہوئے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے حالیہ سرحدی کارروائیوں کو ‘وقت کی ضرورت’ قرار دیا اور کہا کہ جب ہمارے جوانوں کے روز جنازے اٹھ رہے تھے، تو مؤثر جوابی کارروائی کے حوالے سے عوامی سطح پر سوالات اٹھ رہے تھے۔

Qadirpur Raan News: ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم ناصر خان گرفتار۔

جارحیت کا منہ توڑ جواب

رانا ثنااللہ نے زور دیا کہ عسکری کارروائی کا آغاز دشمن کی جانب سے ہوا، اور پاک فوج نے اس اشتعال انگیزی کا نہایت مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا، “فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر مسلح افواج نے چھپے ہوئے دشمن کو آج منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پاک فوج نے دشمن کی متعدد چیک پوسٹوں کو نیست و نابود کر دیا ہے۔”

مشیرِ اعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ہماری عسکری اور سفارتی قوت کو تسلیم کرتی ہے، اور جس مؤثر انداز سے جواب دیا گیا، یہی جواب بنتا تھا۔

پاکستان کا موثر جواب: 200 سے زائد طالبان دہشت گرد ہلاک، افغان کیمپوں پر فضائی کارروائیاں (ISPR)

پی ٹی آئی اور مذہبی جماعتوں کو اہم پیغام

رانا ثنااللہ نے سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر دعوت دی۔ انہوں نے بالخصوص پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے گزارش کی کہ سیاسی اختلافات اور گالم گلوچ کے باوجود، ملک کے استحکام کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئیں۔

انہوں نے اپیل کی، “آپ ہمیں بے شک گالیاں دیتے رہیں، لیکن پاکستان کے استحکام کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھیں، آئیں آپ بھی اس قومی کامیابی کا حصہ بنیں۔”

انہوں نے ملک میں جاری مذہبی جماعت کے احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ ملک اور مسلح افواج کا ساتھ دیں اور اپنا مارچ فوری طور پر ختم کریں۔

Related Posts

 خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کا انتخاب: سہیل آفریدی سمیت 4 امیدوار میدان میں، پلڑا کس کا بھاری؟ KP
  • October 12, 2025

پشاور (سیاسی ڈیسک):…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *