سعودی عرب نے ریاض میں قائم امریکی سفارتخانے پر مبینہ ایرانی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سفارتی مراکز کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بیان میں اس اقدام کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ ایسی کارروائیاں علاقائی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مملکت اپنی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ بیان کے مطابق کسی بھی جارحیت کی صورت میں مناسب اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
یہ پڑھیں پاکستان افغانستان کشیدگی: ایف-16 یا جے ایف-17 مار گرایا گیا؟ حقیقت سامنے آگئی








