شجاع آباد میں ستھرا پنجاب مہم کا معائنہ
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی ) ڈاکٹر ثناء رام چند، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی اور شہری سہولیات کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت جاری سرگرمیوں کا معائنہ کیا، سینیٹیشن عملے کی حاضری چیک کی اور صفائی کے معیار پر اطمینان بخش کارکردگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
تحصیل منیجر کو ہدایت کی گئی کہ کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی، گلی محلوں کی باقاعدہ صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھا جائے تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
یہ پڑھیں پاکستان افغانستان کشیدگی: ایف-16 یا جے ایف-17 مار گرایا گیا؟ حقیقت سامنے آگئی






