مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ امریکا کے اسٹریٹجک بی-ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے مبینہ طور پر بھارتی فضائی حدود سے گزر کر کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق امریکی فضائیہ کے جدید بی-ٹو طیارے امریکی علاقے گوام سے پرواز کر کے مغربی سمت میں روانہ ہوئے۔ اطلاعات ہیں کہ یہ طیارے بحرِ انڈمان سے ہوتے ہوئے بھارت کے وسطی فضائی علاقے سے گزرے اور پھر بحیرہ عرب کے راستے ایران کی سرحد کے قریب پہنچے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پرواز کا روٹ نہایت محتاط انداز میں منتخب کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ دفاعی نگرانی سے بچا جا سکے۔ تاہم اس حوالے سے بھارت یا امریکا کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایسے میں اس قسم کی پیش رفت خطے کی صورتحال کو مزید حساس بنا سکتی ہے۔
یہ پڑھیں پاکستان افغانستان کشیدگی: ایف-16 یا جے ایف-17 مار گرایا گیا؟ حقیقت سامنے آگئی






