میاں بیوی کو سزائے موت، ویڈیوز 47 ممالک تک پھیلانے کا انکشاف

بھارتی ریاست اترپردیش میں کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین مقدمے میں عدالت نے میاں بیوی کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمان نے 2010 سے 2020 کے دوران درجنوں کم سن لڑکوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچوں میں بعض کی عمر محض تین برس بتائی گئی ہے، جس پر عدالت نے اسے انسانیت سوز جرم قرار دیا۔

یہ پڑھیں !بھارت کے خلاف جیت پر گورنر سندھ کا بڑا اعلان، ایک کروڑ روپے انعام 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر بچوں کے استحصال کی ویڈیوز اور تصاویر بھی تیار کیں، جنہیں بعد ازاں انٹرنیٹ کے ذریعے مختلف ممالک تک پھیلایا گیا۔ تحقیقات کے دوران بڑی تعداد میں ڈیجیٹل مواد برآمد ہونے کا بھی انکشاف سامنے آیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کا جرم نہایت سنگین اور معاشرے کے لیے خطرناک ہے، لہٰذا انہیں سزائے موت دی جاتی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ بچوں کے تحفظ اور ایسے جرائم کے سدباب کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts

افغانستان میں خاتون صحافی کی گرفتاری، آزادیٔ صحافت مزید دباؤ کا شکار
  • January 13, 2026

کابل: افغانستان میں…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *