پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

 سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے

بھرپور کارروائی میں 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کی گئی،

جہاں خوارج کا ایک بڑا گروہ سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم پاک فوج نے ان کی نقل و حرکت بروقت محسوس کر کے بھرپور عسکری ردعمل دیا۔

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند، اب صرف پرائیویٹ اسپتالوں میں سہولت

3 روزہ کارروائی، دشمن کا بڑا نقصان سیکیورٹی فورسز نے یہ کامیاب آپریشن یکم، 2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب کے دوران مکمل کیا۔

فورسز نے نہایت مہارت، تیاری اور حکمت عملی کے ساتھ کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دشمن کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے تمام 30 دہشت گردوں کا تعلق بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج گروپ سے تھا۔

ان دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

بھارتی پراکسی نیٹ ورک پر کاری ضرب ترجمان پاک فوج نے اس کارروائی کو بھارتی پراکسی نیٹ ورک کے لیے ایک بڑی شکست قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں عرصہ دراز سے جاری ہیں،

روسی وزارت خارجہ: ایران کو پُرامن جوہری تنصیبات کا حق ہے، مشرق وسطیٰ جوہری خطرے کی زد میں

تاہم سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ادارے ان عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار اور متحرک ہیں۔

قوم کو سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی، خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں

اور ایسی تمام کارروائیاں پاکستان دشمن عناصر کے لیے ایک واضح پیغام ہیں کہ وطن عزیز کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

Related Posts

الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
  • September 2, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

Continue reading
سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
  • September 1, 2025

وہاڑی (حسنین فاروق)…

Continue reading

One thought on “پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *