
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، مہر گوگا ویہلن
ٹاٹےپور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوۓ معروف بزنس مین ، سیاسی و سماجی رہنما امیدوار یوسی چئیرمین مہر گوگا ویہلن نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کی وفات کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا
انھوں نے مزید کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں انکا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے، غم اور دکھ کی گھڑی میں سید عاصم منیر اور انکے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہیں۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان چوہدری اشفاق احمد کا مظفرگڑھ کا دورہ، سپیشل بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم
اللہ تبارک وتعالیٰ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ مغفورہ کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔