
اساتذہ قوم کے معمار اور مستقبل کے محافظ ہیں۔حکیم لطف اللہ
میڈم تسنیم مشتاق کو ان کی گراں قدر خدمات کے عوض پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی طرف سے مادر ملت فاطمہ جناح گولڈ میڈل سے نوازہ گیا
پاکپتن (بیوروچیف)اساتذہ کا احترام کریں اور انکی محنت کو سراہیں حکومت پنجاب کو اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے انقلابی اقدامات کرنا ہوں گے ان خیالات کا اظہار بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سماجی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل معروف سماجی لیڈر حکیم لطف اللہ نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں خطاب کرتے ہوئے کیا مزید انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا
مزید پڑھیںخودساختہ اغوا برائے تاوان کا نوجوان ملتان سے برآمد، پولیس کی بروقت کارروائی سے حقیقت سامنے آئی
اور کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار اور مستقبل کے محافظ بھی جن کی محنت اور لگن سے طلباء اپنی زندگیوں میں کامیابی کی راہ ہموار کرتے ہیں تقریب میں ایم پی اے چوہدری جاوید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی مہمان اعزاز میں میزبان ایف ایم پاکپتن میاں جہانگیر احمد وٹو کے علاوہ شہر فرید کی معزز شخصیات اساتذہ اور طالبات نے بھربور شرکت کی پرنسپل میڈم تسنیم مشتاق کو ان کی گراں قدر خدمات کے عوض پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی طرف سے مادر ملت فاطمہ جناح گولڈ میڈل سے نوازہ گیا
مزید پڑھیںمنگلا ڈیم کی پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچی، سید راشد حسین بخاری نے آبی قلت کے بحران سے پاکستان کی زراعت کو شدید خطرات سے خبردار کر دیا!
مزید حکیم لطف اللہ نے کہا کہ ایک استاد صرف علم فراہم نہیں کرتا بلکہ وہ طلباء کی شخصیت سازی اخلاقی تربیت اور ذہنی نشوونما میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے
انہوں نے اس موقع پر اجلاس سے سید صفدر شاہ، اشرف کمبوہ، ممتاز بھٹی، طاہر سعید ودیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پرنسپل ادارہ ہذا میڈم تسنیم مشتاق نے اپنے دور میں بے پناہ قائدانہ صلاحیتوں اور تعلیمی ویژن کے تحت کالج کو اعلیٰ معیار تک پہنچایا ہے، اور ان کی قیادت میں ادارہ ہمیشہ علم کے میدان میں نمایاں رہا ہے ہم اُن کی عظمت اور کردار کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئےتعلیمی میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گئیں