
پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگر دانہ حملے تشویش ناک ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
بی ایل اے ہو یا کالعدم ٹی ٹی پی دونوں کے عزائم ایک،فیصلہ کن کارروائی کی جائے:چیئرمین
ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پاکستانی قوم سے متحد ہونے کا تقاضا کررہی ہے:گفتگو
ملک میں بڑھتی ہوئی شرپسندی کی وجہ سے بیرون ممالک میں پاکستان کے امیج کو ٹھیس پہنچ رہی ہے
دہشتگردی کا سیلاب اسی صورت ہی تھم سکتا ہے اگر اس کے آگے قومی ہم آہنگی کا مضبوط بند باندھا جائے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی نو شکی اور پختونخوامیں خود کش حملوں کی پرُزور الفاظ میں مذمت
(راشد بخاری)چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے نوشکی اور پختونخوامیں ایف سی قافلے اور تھانوں پر خود کش حملے کی مذمت اور شہید ایف سی اہلکاروں اور زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں 2دنوں میں 12دہشتگرد حملے تشویش ناک ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،
بی ایل اے ہو یا کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے نام اور شکلیں تو الگ الگ ہوسکتی ہیں مگر ان کے مقاصد،محرکات اور عزائم میں کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ دونوں کا مقصد ملک دشمنی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے ان کو منطقی انجام تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے،
گوگل والٹ پاکستان میں متعارف: ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا دور
ملک میں امن و امان کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال سیاستدانوں سے ایک پلٹ فارم پر متحد ہونے کا تقاضا کررہے ہیں،دہشت گردی کا خطرہ روز بروز شدت اختیار کرتا جارہا ہے صرف رواں ماہ کے دوران ملکی تاریخ کے کئی بھیانک واقعات رونما ہوچکے ہیں اس سے پہلے کے دونوں مہینوں میں بھی مجموعی طور پر 160کے قریب شدت پسندی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا سیلاب اسی صورت ہی تھم سکتا ہے اگر اس کے آگے جامع دفاعی حکمت عملی اورقومی ہم آہنگی کا مضبوط بند باندھنے کے ساتھ ملک میں بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام کم ہوجائے کیونکہ اس کی وجہ سے ملک دشمن قوتوں کے ناصرف حوصلے بلند ہور ہے ہیں
اگر حکومت و اپوزیشن سمیت تمام سیاستدان ملک و قوم کے بارے میں سوچیں تو اس سے امن و امان کے قیام کے ساتھ ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں حائل رکاؤٹیں بھی دور ہوجائیں گی۔
منگلا ڈیم کی پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچی، سید راشد حسین بخاری نے آبی قلت کے بحران سے پاکستان کی زراعت کو شدید خطرات سے خبردار کر دیا!
انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی شرپسندی کی وجہ سے بیرون ممالک میں پاکستان کے امیج کو ٹھیس پہنچ رہی ہے جب کہ امریکہ کی طرف سے ویزا اور سفری پابندیوں کے خطرات کے بادل بھی سروں پر منڈلا رہے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران طبقہ دانشمندی کا مطاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
17-03-2025