
قیدیوں کی صحت و فلاح کیلئے معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ماریہ طارق
ڈپٹی کمشنر نے جیل ہسپتال،جیل پی سی او،بچوں اور خواتین کا دورہ کرتے ہوئے قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔
پاکپتن(بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جیل میں پریزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے جیل ہسپتال،جیل پی سی او،بچوں اور خواتین کا دورہ کرتے ہوئے قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔
غلام نبی ڈھڈی کا اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف شدید ردعمل، فلسطین کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت پر زور
انہوں نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی صحت و فلاح کیلئے معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایات جاری کیں کہ جیل ہسپتال میں لیب ٹیکنیشن اور ڈسپنسر کی فوری تعیناتی کو یقینی بنایا جائے
جبکہ کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کی ہفتہ وار وزٹ کا باقاعدہ شیڈول ترتیب دیا جائے ڈپٹی کمشنر نے جیل ہسپتال کے سیوریج سسٹم کی فوری بحالی کے لیے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو فوری ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے جنہیں قیدیوں کی صحت و صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے احکامات دیے گئے۔