چیئرمین مستقبل پاکستان کی بنوں کینٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

خوارج کا رمضان میں شہریوں و مسجد کو نشانہ بنانے سے واضع ہوگیا ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

بنوں میں ہونے والا دھماکہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے جن چنگاریوں کو نظر انداز کیا تھا وہ شعلہ بن کر ہمارے گھروں کو جلا رہی ہیں:گفتگو

ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم کب تک دوسروں کی جنگوں کا ایندھن بنتے رہیں گے،کب تک ہم اپنے شہیدوں کی گنتی کرتے رہیں گے:چیئرمین

خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوٸی وارداتوں میں بھارت کے مکروہ کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

(سید راشد )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے بنوں کینٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوارج کا رمضان میں شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانے سے واضع ہوگیا ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے انسانیت کے دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پوری پاکستانی قوم کو متحد ہو کر أگے بڑھنا ہوگا،بنوں میں ہونے والا دھماکہ صرف ایک واقعہ نہیں،بلکہ ایک چیخ ہے، ایک نوحہ ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے جن چنگاریوں کو نظر انداز کیا تھا وہ اب شعلہ بن کر ہمارے گھروں کو جلا رہی ہیں،بے گناہ انسانوں کی لاشیں،ماؤں کی چیخیں،یتیم بچوں کے آنسو اور برباد خواب یہ سب ہماری اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہیں،یہ وقت ہے کہ ہم تاریخ سے سبق سیکھیں،ہمیں اس جنگ کو اپنی زمین سے ختم کرنا ہوگا،ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم کب تک دوسروں کی جنگوں کا ایندھن بنتے رہیں گے،کب تک ہم اپنے شہیدوں کی گنتی کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بنوں کا زخم ہمیں جھنجھوڑ رہا ہے اب بھی اگر ہم نے آنکھیں نہ کھولیں تو شاید تاریخ ہمیں کبھی معاف نہ کرے گی۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں بھارت کے مکروہ کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری پاکستانی قوم شرپسندوں کے خلاف متحد ہو کر أگے بڑھے تاکہ فتنہ الخوارج منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
05-03-2025

  • Related Posts

    الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
    • September 2, 2025

    وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

    Continue reading
    سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
    • September 1, 2025

    وہاڑی (حسنین فاروق)…

    Continue reading

    One thought on “چیئرمین مستقبل پاکستان کی بنوں کینٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *