
اسلام آباد (عظیم الشان ٹی وی) — نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبا کی واپسی کے لیے بھی انتظامات جاری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری پیغام میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں حکومتِ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انخلا کے پہلے مرحلے میں 154 پاکستانی طلبا کو ایران سے نکالا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ عراق میں موجود پاکستانی زائرین سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ان کی محفوظ رہائش اور ممکنہ انخلا کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزارتِ خارجہ میں قائم کرائسس مینجمنٹ یونٹ چوبیس گھنٹے فعال ہے اور صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے انخلا کے یہ اقدامات علاقائی کشیدگی کے پیشِ نظر کیے جا رہے ہیں تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے
Grow your income stream—apply to our affiliate program today! https://shorturl.fm/TwkU5