
حری پور: پولیس کے مطابق ایک عورت کی لاش خانپور ڈیم میں اس کے لاپتہ ہونے کے پندرہ دن بعد برآمد ہوئی ہے۔
اس کی فیملی نے سسرال والوں پر اس کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق حمیہ دہ جان نے تقریباً پندرہ سال پہلے خانپور تحصیل کے چوئی گاؤں کے رہائشی شکیل احمد سے شادی کی تھی اور ان کے چار بچے بھی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عورت کا شوہر تقریباً 18 ماہ سے دبئی میں ملازمت کے لئے موجود تھا۔ حمیہ کے سسر منظور الہیٰ کا دعویٰ ہے کہ وہ 23 فروری کی صبح فجر کی نماز کے بعد مقامی مسجد سے واپس آیا تو اس نے حمیہ کو بیڈ روم میں نہیں پایا۔
پاکستانی کھانوں میں گھی اور آئل کا بے دریغ استعمال صحت اور جیب دونوں کے لئے نقصان دہ ہے۔حکیم لطف اللہ
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے خاندان اور پڑوسیوں کے ساتھ حمیہ کو تلاش کرتے رہے مگر کوئی سراغ نہیں ملا۔
اس کے بعد انہوں نے خانپور پولیس کو اطلاع دی جس پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن پولیس اس کو تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
جمعہ کی صبح لوگوں نے خانپور ڈیم میں عورت کی لاش کو تیرتے ہوئے پایا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی گئی۔
ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ لاش 10 سے 12 دن پرانی تھی۔
دریں اثنا، مرحومہ کی والدہ نور بی بی نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کو سسرال والوں نے قتل کیا ہے۔ انہوں نے پولیس پر مقدمے کی ناقص تفتیش کا بھی الزام لگایا۔