لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند، اب صرف پرائیویٹ اسپتالوں میں سہولت

ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم: لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں بڑا فیصلہ لاہور

(نمائندہ خصوصی) — پنجاب حکومت نے لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لاہور کی جانب سے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جا رہا ہے

اور تمام سرکاری اسپتالوں کو 30 جون تک اپنے بقایاجات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح کیا گیا ہے کہ 30 جون کے بعد اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کسی بھی قسم کی رقم ادا نہیں کرے گی۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے اسپیشل انیشی ایٹو کے تحت بعض مخصوص سہولیات حسبِ سابق جاری رہیں گی،

ٹک ٹاک اسٹار ثناء یوسف کے قاتل کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف، عشق کا انجام خون

تاہم ہیلتھ کارڈ کا اطلاق صرف پرائیویٹ اسپتالوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے پر بات کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر علی رزاق نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ “سرکاری اسپتالوں میں حکومت پہلے ہی مفت علاج فراہم کر رہی ہے، لہٰذا ہیلتھ کارڈ کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔”

واٹس ایپ میں دستاویز اسکین کرنے کا نیا فیچر متعارف

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اب سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز ہیلتھ کارڈ کے ذریعے آپریشن کے لیے پیسے نہیں لے سکتے۔

ڈاکٹر علی رزاق کے مطابق بعض اہم اور مہنگے علاج جیسے کہ ڈائیلیسز، جگر کی پیوندکاری اور بچوں کے دل کے آپریشنز بدستور سرکاری اسپتالوں میں جاری رہیں گے۔

 ملتان میں وائلڈ لائف اہلکاروں کے چھاپے، پرندہ فروشوں کا احتجاج

تاہم، ہیلتھ کارڈ کا استعمال صرف نجی اسپتالوں تک محدود رہے گا، جہاں مریضوں کو علاج کے اخراجات کا 50 فیصد خود برداشت کرنا ہوگا۔

Related Posts

خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی کی حلف برداری کا وقت تبدیل، تقریب آج شام گورنر ہاؤس میں ہوگی
  • July 20, 2025

 پشاور (نمائندہ خصوصی)…

Continue reading

One thought on “لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند، اب صرف پرائیویٹ اسپتالوں میں سہولت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *