جنوبی پنجاب میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری، کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں: ملک احمد خان

ملتان (خالد چوہدری ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی
ترقی اور خوشحالی امن و سلامتی ہمارا مشن ہے جس کے لیے صوبائی حکومت
پنجاب تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے

اور وزیراعلی پنجاب مریم
نواز کی قیادت میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی میگا پراجیکٹس کے
حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں سلطانہ شاہین کی پارٹی کے لیے
دیرینہ خدمات لائق تحسین ہیں انشاءاللہ انہیں بہت جلد اہم ذمہ داری
سونپیں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی
اسمبلی سلطانہ شاہین سے لاہور میں کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر لیگی
خاتون رہنما روبینہ شاہین بھی موجود تھی

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ
کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں کارکن مسائل کی نشاندہی کریں ضلعی انتظامیہ
کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں انہوں نے کہا
کہ وفاقی اور صوبائی حکومت امن و امان کے قیام کے لیے دن رات کوشاں ہے

کیونکہ امن و امان کے قیام سے ہی ملک کی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے اور اپ
غریب شہری کے گھر میں خوشحالی ممکن ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت نے
بجلی کی قیمت میں سات روپے سے زائد یونٹ میں کمی کی اور بہت جلد بجلی کی
قیمت میں مزید کمی کی بھی خوشخبری دیں گے

اور دیگر مسائل کے حل کے لیے
بھی کردار ادا کرتے رہیں گے جبکہ بجٹ میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے
سلسلے میں خصوصی طور پر ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ملتان :سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے مسلم لیگ ن کی سابق رکن
صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین ملاقات کررہی ہیں لیگی خاتون رہنما روبینہ
شاہین بھی ہمراہ ہیں۔

Related Posts

الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
  • September 2, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

Continue reading
سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
  • September 1, 2025

وہاڑی (حسنین فاروق)…

Continue reading

One thought on “جنوبی پنجاب میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری، کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں: ملک احمد خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *