ظلم کے خلاف قیام اور سیرتِ نبوی ﷺ پر عمل ہی امت مسلمہ کی نجات کا راستہ ہے. سیرتِ نبوی ﷺ پر عمل ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے،

ہمیں سیرتِ نبوی پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی ملے گی۔رائے ناصر کالیا کھرل

آج ہمارے معاشرے میں عدل انصاف ایمانداری کی بجائے ہر طرف بے ایمانی کرپشن نا انصافی ظلم عام ہے۔

پاکپتن(بیوروچیف) رسول ﷺ کی حیات طیبہ عالم جہاں کے لیے راہ نجات ہئے لیکن دنیا کی بدبختی یہ ہے کہ ہم آقا محمد مصطفی ﷺکے بتائے ہوئے راستہ آپنانے کی بجائے مغربی تہذیب پر عمل پیرا ہو کر اپنے اصل مقاصد اور محور سے بہت دور جاچکے ہیں

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت رائے ناصر کالیا کھرل نے میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں عدل انصاف ایمانداری کی بجائے ہر طرف بے ایمانی کرپشن نا انصافی ظلم عام ہے

ہر طرف گناہ کی محافل کا اہتمام سرکاری سرپرستی میں کیا جاتا ہے لوگ نماز قرآن سے دوری اختیار کر چکے ہیں آج مظلوم فلسطنی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق کا کلیانہ میں صفائی اور صحت کے نظام کا کڑا معائنہ، بہتری کی سخت ہدایات!

مصوم بچے تین ماہ سے بھوک پیاس سے نڈھال امت مسلمہ کی طرف نظر لگائے بیٹھے ہیں کہ کوئی ہماری مدد کو آئے پر مجال ہے

کہ ان مسلم حکمرانوں کے کان پر جوں تک رینگی ہو اور یہ مظلوم فلسطنیوں کی امداد کے لیے اپنا کردار ادا کریں لہذا ہیمں چاہیے کہ ہم ذیادہ سے ذیادہ سیرت و کردار رسول ﷺ کے عنوان سے کانفرنس اور محافل کا اہتمام کریں اور رسول ﷺ کے حیات طیبہ کے مختلف پہلوں پر درس کا اہتمام کریں

تاکہ ہمارے بچے اور بڑے مرد خواتین کو تعلیمات رسول ﷺ سے روشناس کروا جا سکے امت مسلمہ کو ترقی اور نجات کے لیے اپنا قیبلہ درست کرنا ہو گا اور ہر ظلم کے خلاف قیام اور ہر مظلوم کی حمایت کرنا ہو گی مخلوق خدا کی خدمت سے اپنے پروددگار کو راضی کرنا ہو گا سیرت رسول ﷺ پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *