خوشخبری! پاکستان کی فضائی حدود ایک بار پھر کھل گئیں، ہواؤں میں اُڑنے کا وقت آ گیا

اسلام آباد: انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، مسافروں کی دعائیں رنگ لے آئیں! پاکستان کی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ جی ہاں، فلائٹس کی روانی ایک بار پھر بحال، اور ہوا بازی کا شور شرابا واپس آ گیا!

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس اب معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ ترجمان نے مسافروں سے مؤدبانہ درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ٹکٹس اور شیڈول کے لیے اپنی ایئرلائنز سے فوری رابطہ کریں – کہیں فلائٹ چھوٹ نہ جائے!

پاک فوج کا بڑا جوابی وار: بھارت کا “اُڑی سپلائی ڈپو” تباہ

پی آئی اے بھی ایکشن میں!
پی آئی اے نے بھی دوبارہ پر پھیلا لیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 750، جو وقتی طور پر کوئٹہ “سیر” کرانے لے جائی گئی تھی، اب رات 9 بجے اسلام آباد کے لیے پرواز کرے گی۔ دیگر تمام تاخیر کا شکار پروازیں بھی رات 10 بجے سے مرحلہ وار اڑان بھرنا شروع کر دیں گی۔

ہوٹلوں میں آرام فرما رہے مسافروں کو بھی اطلاع دی جا رہی ہے کہ “اب اٹھو، اُڑنے کا وقت ہوا چاہتا ہے!”
جہازوں کو جو حفاظتی طور پر کہیں “چھپا” دیا گیا تھا، اب واپس رن وے پر لا کر مکمل تیار کیا جا رہا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کی اہم پریس کانفرنس: پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، بھارت الزامات سے باز رہے

پی آئی اے کی طرف سے ایک نرم دل معذرت بھی کی گئی ہے:
“ہمیں افسوس ہے کہ آپ کو تکلیف ہوئی، لیکن حفاظت سب سے پہلے! اب سب کچھ نارمل ہو چکا ہے، تو بیلٹ باندھیں اور اُڑنے کے لیے تیار ہو جائیں!”

Related Posts

الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
  • September 2, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

Continue reading
سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
  • September 1, 2025

وہاڑی (حسنین فاروق)…

Continue reading

One thought on “خوشخبری! پاکستان کی فضائی حدود ایک بار پھر کھل گئیں، ہواؤں میں اُڑنے کا وقت آ گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *